مورخہ : 22مارچ 2016 بروز منگل
اے این پی پر الزام لگانے والوں کی اپنی کرپشن کی کہانیاں عام ہیں، ہارون بشیر بلور
پی ٹی آئی نے بجلی منافع کی صورت میں ڈیل کر کے خیبر پختونخوا کے حقوق پر سودے بازی کی ہے
دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والی کون سی قوتیں تھیں،اور انہی قوتوں کیلئے دفتر کھولنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے

پشاور (پریس ریلیز )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات ہارون بشیر بلور نے کہا ہے کہ پختونوں کے حقوق کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اور عارضی پارٹیاں پختونوں کے نام پر اپنی سیاسی دکانیں چمکا نے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔ اے این پی نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پختونوں کے دلوں کی آواز ہے ،بعض اخبارات میں تحریک انصاف مردان کے ایک نام نہاد رہنما کی طرف سے چھپنے والے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہارون بشیر بلور نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں اور عملی طور پر سیا سی ابجد سے بھی نابلد ہیں انہیں پہلے اپنے سیاسی شعور پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ پختونوں کو ورغلا نا اتنا آسا ن نہیں ہے اور نہ ہی ان کے دلوں سے عوامی نیشنل پارٹی کی محبت نکالی جا سکتی ہے ۔ ہارون بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے وزراء اور مشیروں کے کارکردگی کا جائزہ لیں جن کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو پختونوں کے مفادات پر ترجیح دی ۔جبکہ اس کے برعکس پی ٹی آئی نے بجلی منافع کی صورت میں ڈیل کر کے خیبر پختونخوا کے حقوق پر سودے بازی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والی کون سی قوتیں تھیں اور انہی قوتوں کیلئے دفتر کھولنے کا مطالبہ بھی اس جماعت کے رہنما کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متذکرہ سیاسی جماعت کے رہنما دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پار ٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے فخر افغان باچاخان ؒ اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی عظیم قربانیوں ،قائد اسفندیار ولی خان کی مدبرانہ سیاست اوراپنی پختون دوست پالیسیوں سے آج پوری پختون قوم کو سرخ جھنڈے تلے متحد کر رکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پختون سرزمین پر امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا