مورخہ : 1.6.2016 بروز بدھ

اے این پی نے خواتین کو متحرک کرنے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں خواتین کو پارٹی میں متحرک اور فعال کرنے جبکہ صوبے اور فاٹا کی خواتین کیساتھ مسلسل رابطہ رکھنے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی غرض سے سینئر خواتین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے ارکان میں سینیٹر ستارہ ایاز ، شگفتہ ملک ، شازیہ اورنگزیب ، ارم فاطمہ ، ڈاکٹر شاہین ضمیر ، شہناز راجہ ، مسرت شفیع ، خورشید بیگم ، یاسمین ضیاء اور خدیجہ سردار شامل ہیں۔