2016 اے این پی نے ا ساتذہ کو ان کا جائزمقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا، سردار حسین بابک

اے این پی نے ا ساتذہ کو ان کا جائزمقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا، سردار حسین بابک

اے این پی نے ا ساتذہ کو ان کا جائزمقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا، سردار حسین بابک

28.01.2016

مورخہ 28جنوری 2016ء بروز جمعرات

اے این پی نے ا ساتذہ کو ان کا جائزمقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا، سردار حسین بابک
اساتذہ کیلئے اپ گریڈیشن اینڈ پروموشن، سروس سٹرکچر ،چاردرجاتی فارمولہ جیسے بنیادی اقدامات کئے گئے
سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتمادبحال کرنے کا سہرا بھی اے این پی کے سر جاتا ہے،ملگری استاذان کے اجلاس سے خطاب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ملگری اسٹاذان کے صوبائی کوآرڈینیٹر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں تاریخی تعلیمی اصلاحات کیں اور خصوصاً اساتذہ کو تاریخ میں پہلی بار ان کا جائزمقام اور غصب شدہ حقوق دلائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں ملگری استاذان کی صوبائی کونسل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو تنظیم کے صوبائی صدر امجد ترکئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی شدید مذمت کی گئی اور سانحے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ اساتذہ کیلئے اپ گریڈیشن اینڈ پروموشن، سروس سٹرکچر ،چاردرجاتی فارمولہ جیسے بنیادی اقدامات کئے گئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کی محکمانہ ترقی اور اسی طرح ہزاروں کالجوں و سکولوں میں خالی اسامیاں پر کر کے نئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے،انہوں نے کہا کہ نصاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں بھی اے این پی دور کا کارنامہ ہے جبکہ ’’ستوری دَ پختونخوا ‘‘ اور’’ روخانہ پختونخوا‘‘ جیسے منصوبے بھی قابل ذکر ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد سرکاری سکولوں پر بحال کرنے کا سہرا بھی اے این پی کے سر جاتا ہے ، جبکہ غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا ،اجلاس میں ملگری اُستاذان کے متوقع الیکشن کیلئے 5رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا جس کے ممبران میں قدرت علی ، عمران علی،گوہر علی ، وارث خان اور اختر نواز شامل ہیں ، اجلاس کے دوران خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 29جنوری تا 4فروری 2016ء تک اپنی درخواستیں بمع فیس کے باچا خان مرکز میں جمع کرا سکتے ہیں ،اجلاس میں اپیلٹ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا جس کے ممبران میں اسلام الدین ،تشریف اللہ اور امجد علی شامل ہونگے،تاہم الیکشن بورڈ کے ممبران الیکشن کیلئے تمام اساتذہ کی دیگر تنظیموں کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے بات چیت کرنے کے بھی مجاز ہونگے

شیئر کریں