مورخہ 17فروری 2016ء بروز بدھ

اے این پی مادری زبانوں کے عالمی دن پر خصوصی تقاریب منعقد کرے گی
مرکزی تقریب باچا خان مرکز میں ہوگی، تمام ضلعی تنظیموں کو اضلاع میں تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت
پشاور ( پ ر ) مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے 21فروری 2016ء بروز اتوار بوقت دو بجے دوپہر باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جبکہ اے این پی کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور قبائلی علاقہ جات میں مادری زبانوں کی اہمیت پر خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی اور مادری زبانوں کی اہمیت پر مقالے اور مشاعرے بھی ان تقریبات کا حصہ ہونگے۔ اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے تمام ضلعی صدور، ضلعی کابینہ اور قبائلی علاقہ جات کی پارٹی کابینہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تقریبات میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کریں۔انہوں نے تمام عہدیداروں کو یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ ان تقاریب میں پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مدعو کیا جائے۔