مورخہ : 1.6.2016 بروز بدھ

اے این پی ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں
خوشدل ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
دس جولائی تا 30 ستمبر تک ممبر سازی اور تنظیم سازی مکمل کی جائیگی۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں توڑ دی ہیں اور ضلع پشاور میں ازسر نو نئی فارم سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا ۔صوبائی کابینہ نے پشاور میں پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کیلئے خوشدل خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں ارباب محمد طاہر خان خلیل ، ابرار خلیل ، عالمگیر خلیل ، سردار زیب خان ، لیاقت خان ، عزیز غفار ، شاہ سوار ایڈووکیٹ ، ارباب عثمان ، عبدالباقی ، ثاقب اللہ خان چمکنی اور شبانہ سیف اللہ شامل ہیں ۔ آرگنائزنگ کمیٹی پانچ جولائی تک ضلع پشاور کی تمام یو سی میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیں گی اور 10 جولائی تا 10 اگست تک ممبر سازی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی 11 اگست تا 10 ستمبر تک تمام وارڈز ، یونین کونسلز کی تنظیم سازی مکمل کرے گی اور 20 ستمبر سے 30ستمبر تک ضلع کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔