مورخہ : 3.5.2016 بروز منگل

ایمل ولی خان کا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان
کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے۔توحید خان داؤد زئی چیئرمین اور ارمان بیٹنی سیکرٹری نامزد
کمیٹی پختون ایس ایف کی فارم سازی سمیت اضلاع اور صوبے کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

پشاور (پریس ریلیز) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر ایمل ولی خان نے پختون ایس ایف کیلئے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جوکہ سات ارکان پر مشتمل ہے۔
پیر کے روز اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق ایمل ولی خان نے جن ارکان پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی ہے اُن میں توحید داؤزئی چیئرمین( پشاور ڈویژن سے) ، ارمان بیٹنی سیکرٹری ( کوہاٹ ڈویژن سے) ، ظہور خان ممبر ڈی آئی خان ڈویژن، فہیم خان ممبر بنوں ڈویژن ، صدام ممبر ہزارہ ڈویژن ، جنید خان ممبر ملاکنڈ ڈویژن اور ساجد یوسفزئی ممبر مردان ڈویژن شامل ہیں۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے یہ ارکان پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی فارم سازی کریں گی ، ضلعی تنظیموں کا قیام عمل میں لائے گی ، تنظیم کو منظم کرے گی اور اس تمام پراسس کے نتیجے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نئی تنظیموں کے قیام کو حتمی شکل دے گی۔