مورخہ 23مارچ 2016ء بروز بدھ

ایمل ولی خان کا ملاکنڈ میں 5افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے ملاکنڈمیں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے ، اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی اس غم میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسان کیلئے آزمائش کی گھڑی ہے تاہم صبر کے سوا انسان کے پاس کوئی چارہ نہیں ، انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی اورکہا کہ کوئی بھی چیز انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی تاہم انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور مالی مدد کی جائے ۔