مورخہ : 25.2.2016 بروز جمعرات

اپنے قائدین کے مشن کو پورا کرنے کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا
سات مارچ کو ارباب سکندرخان خلیل کی 34ویں برسی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی،ارباب محمد طاہر

پشاور(پ،ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ارباب محمد طاہر نے کہا ہے کہ پختون دھرتی اور پختونوں کے حقوق کے لیے ارباب سکندرخان خلیل کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کی زندگی اور جدوجہدہمارے لیے مشعل راہ ہے ،اور جب تک ہم اپنے قائدین کے مشن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچائیں گے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں تہکال میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک نسیم کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سات مارچ کو دو بجے ارباب سکندرخان خلیل کی برسی ان کے حجرے تہکال میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی،جس سے اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین ارباب سکندرخان خلیل کی زندگی اور جدوجہد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،اس موقع پر ملک نسیم نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی،شدت پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے اگر ہمارے قائدین کی بات مانی جاتی تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتے انہوں نے کہا کہ ارباب سکندرخان خلیل اور دیگراکابرین کی پختون مٹی اورقوم کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اور ہم ہرحالت میں اپنے قائدین کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں گیاور پارٹی سربراہ اسفندیار ولی خان کی قیادت میں اپنے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔