مورخہ : 3.3.2016 بروز جمعرات

امیر حیدر خان ہوتی کی سپین خاک میں جاں بحق پارٹی کارکنوں کی فاتحہ خوانی

پشاور (پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے سپین خاک (نوشہرہ) جا کر اے این پی کے ان دو شہداء کی فاتحہ خوانی کی جو کہ کچھ روز قبل پارٹی کے ایک اجتماع کیلئے پرچم لگاتے وقت بجلی کے کرنٹ لگنے سے وفات پا گئے تھے۔
امیر حیدر خان ہوتی مرحومین کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں اُنہوں نے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔