مورخہ : 24.3.2016 بروز جمعرات

امن دشمن جہاں بھی ہواے این پی اس کے خلاف مزاحمت کرے گی
دہشت گردی کے خلاف تمام امن دوست قوتوں کومتحدہونا ہوگا۔
اے این پی وفدکے یورپی یونین کے سفارتی مشن آمد، برسلز واقع پر اظہار افسوس

پشاور(پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر برسلز واقع کی مذمت اور اظہار افسوس کے لیے اے این پی کے سابق سینٹر افراسیاب خٹک،مرکزی نائب صدر بشری گوہر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدخان پر مشتمل وفد نے یورپی یونین اسلام آباد کے سفارتی مشن کا دورہ کیا ۔مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی طرف سے برسلزمیں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اورواقع میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ دہشت گردساری انسانیت کے دشمن ہیں اور جب تک پوری دنیا کی امن دوست قوتیں ان کے خلاف متحد نہیں ہوتیں تب تک قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔وفد نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن اورانسان دوستی پر یقین رکھتی ہے اور جہاں بھی انسانیت کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوگی، اے این پی اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔