2016 اسفندیار ولی خان کا کریم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی خان کا کریم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی خان کا کریم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ 25جنوری 2016ء بروز پیر

اسفندیار ولی خان کا کریم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سینئر رہنما کریم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مرحوم کریم اللہ یوسفزئی اے این پی کاگرانقدر سرمایہ تھے اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پر ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

شیئر کریں