مورخہ 7مارچ 2016ء بروز پیر
اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کی شبقدر بم دھماکے کی مذمت
نہتے اور معصوم انسانوں کی جانیں والے دہشتگرد کسی طور انسان کہلانے کے لائق نہیں
دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا

پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے شبقدر کچہری میں خود کُش بم دھماکے کی پُرزور مذمت اور واقعے میں بے گناہ اور معصوم افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے باعث ہونے والے بھاری جانی نقصانات کے باوجود ان واقعات پر توجہ نہیں دے رہی ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے مستقبل میں بڑی تباہی کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نہتے اور معصوم انسانوں کی جانیں والے دہشتگرد کسی طور انسان کہلانے کے لائق نہیں اور ان کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کے عالم میں ایسی مذموم کاروائیاں کر رہے ہیں تاہم حکومت کو چاہئے کہ انسانیت سوز کاروائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے ، انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور اخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔