2016 اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کی خیبر ایجنسی بم دھماکے کی مذمت

اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کی خیبر ایجنسی بم دھماکے کی مذمت

اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کی خیبر ایجنسی بم دھماکے کی مذمت

اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی  کی خیبر ایجنسی بم دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کی مذموم کاروائیاں ملک میں جاری امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کارخانو چیک پوسٹ پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ایسی وحشیانہ کارروائیاں کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے،دہشت گردوں کا کسی نظریے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ناکام ہونگی،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے شہید ہونے والوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

شیئر کریں